محکمہ موسمیات کا کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

پیر 18 مارچ 2019 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کاامکان ہے۔شمال مشرقی علاقوں سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 11کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 28فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :