ایف بی آر نے ایف پی سی سی آئی کے مطا لبے پر چھا پو ں کو روک دیا

پیر 18 مارچ 2019 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکز ئی ، سنیئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا اختیار بیگ،نا ئب صدور ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیف ایگز یکٹو TDAP ایس ایم منیر ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل ، سابق سنیئر نائب صدر خالد تواب نے چیئر مینFBR ڈاکٹر جہا نز یب خان کے اعلا ن کوسراہا جو انہوں نے بز نس کمیو نٹی کے ساتھ میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی میں کہا کہ FBRاب ٹیکس دہند گان کے خلاف چھا پے نہیں مار ے گی کیونکہ ان چھا پو ں نے بز نس کمیونٹی کے لیے بڑ ی مشکلا ت پیدا کر دی ہیں ۔

بز نس کمیو نٹی نے چیئر مین FBR کے اس فیصلے کو بھی سر اہا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو کہ ایف پی سی سی آئی کے ممبرا ن اور FBR کے افسروں پر مبنی ہو گی جو کہ بز نس کمیو نٹی کے ٹیکس سے متعلق مسائل کو انفرادی طو ر پر میرٹ کی بنیاد پر حل کر یں گے ۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر دارو خان اچکز ئی نیactivation of Alternate Dispute Resolution کے جلد اجرا ء پر بھی زور دیا کہ برا مد کنند گان کے ریفنڈز کے عوض جا ری کیے جا ئے ہیں اور برا ٓمد کنند گا ن اس وقت سر مایہ کی کمی کا شکا ر ہیں جسکی وجہ سے نئی سر مایہ کا ری ممکن نہیں ۔

بز نس کمیو نٹی نے نئے ٹیکس دہند گان کی شنا خت اور نئے ایریا کی شنا خت پر بھی زور دیا بجا ئے اس کے کہ مو جو دہ ٹیکس دہند گا ن پر مزید ٹیکس کا بو جھ ڈالا جا ئے ۔ بز نس کمیو نٹی نے ٹیکس ریٹر ن فائل کر نے کی 31مارچ2019تک تو سیع کر نے کو بھی سر اہا اور زور دیا کہ ٹیکس کی بنیا د کو بالو اسطہ direct ٹیکسز کے ذریعے بڑھایا جا ئے نہ کہ بلاواسطہindirect ٹیکسز سے جس کا برا ہ راست اثر کم آمدنی والے گروپ پر پڑ تاہے ۔

متعلقہ عنوان :