شوگرملیں پیشگی آگاہی کے بغیراچانک بند ہونے کے باعث کاشت کاروں کا ہزاروں ایکڑ گنا ضائع ہونے کا خدشہ

پیر 18 مارچ 2019 16:31

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پنگریوسمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں شوگرملیں پیشگی آگاہی کے بغیراچانک بند ہونے کے باعث کاشت کاروں کا ہزاروں ایکڑگنا کھیتوں میں ہی کھڑا رہ گیا ہے جس کی وجہ سے کاشت کاروں کو شدیدمعاشی نقصان ہورہا ہے شوگرملیں بند ہونے کے باعث کاشت کاراپنا گنا گھاس منڈیوں پرفروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں جبکہ کچھ کاشت کاراپنے گنے سے گڑبناکرمارکیٹ میں فروخت کررہے ہیں اس بارے میں کاشت کارتنظیموں سے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں تاحال ہزاروں ایکڑ گنا کھیتوں میں کھڑا ہے شوگرمل مالکان کی جانب سے سندھ کی اکثرشوگرملیں بغیرکسی پیشگی اطلاع کے بند کرنے کے باعث کاشت کاراپنا گنا شوگرملوں کوسپلائی نہیں کرسکے ملیں بند ہونے کے باعث کاشت کاراپنا گنا گھاس منڈیوں میں کترمشینوں پرمویشیوں کے چارے کے طورپرفروخت کررہے ہیں جبکہ دیگرکاشت کارگنے سے گڑبناکر دکانوں پرفروخت کررہے ہیں اس حوالے سے کاشت کاررہنماں کا کہنا ہے کہ سندھ میں شوگرمل مالکان گنے کے کاشت کاروں کو مسلسل معاشی نقصان پہنچا رہے ہیں شوگرملوں کی ہٹ دھرمی کے باعث کاشت کارمسلسل اذیت کاشکارہیں مگرحکومت سندھ ملرزکی من مانیوں کا نوٹس نہیں لے رہی کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیزن میں ایک طرف توشوگرملیں کاشت کاروں کو ان کے گنے کے واجبات ادانہیں کررہیں تودوسری طرف یہ ملیں کسی نوٹس یا اطلاع کے بغیراچانک بندکردی گئی ہیں جس کی وجہ سے سندھ کے ہزاروں کاشت کاروں کا گنا شوگرملوں کو سپلائی نہیں کیا جاسکا اوریہ گنا کھیتوں میں ہی کھڑا سوکھ رہا ہے کاشت کاراپنے گنے کو مکمل طورسوکھنے سے بچانے کے لیے گنا گھاس منڈیوں میں مویشیوں کے چارے کے طورپرفروخت کرنے اوردیگرکاشت کاراپنے گنے سے گڑبنانے پرمجبورہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کاشت کاروں کو معاشی نقصان کا سامنا کرناپڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :