پی ایس ایل کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے

آسٹریلیا کے شین واٹسن، ویسٹ انڈیز کے براوو اور جنوبی افریقا کے ریلے روسو جانے والوں میں شامل وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت ،مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا

پیر 18 مارچ 2019 16:32

پی ایس ایل کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان سپر لیگ کے چوتھی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک چلے گئے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپننگ بلے باز اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو اپنے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی اسپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوئے جو پاکستان میں مزید کچھ روز قیام کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا۔ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹرافی بہت جلد کوئٹہ لے کر جائیں گے، کامیابی پر کوئٹہ، بلوچستان اور پورے پاکستان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔