لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے کیخلاف متفرق درخواست دائر

پیر 18 مارچ 2019 16:52

لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ میںلاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے دنیا کے پہلے دس آلودہ ترین شہروں میں شامل ہونے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔شیخ نعمان صلاح الدین اور دیگر کی جانب سے داء رمتفرق درخواست میں مرکزی مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میںمحکمہ ماحولیات ،پنجاب ماحولیاتی ایجنسی اور دیگر کو فریقین بنایا ہے۔

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ محکمہ ماحولیات کی غفلت کے باعث لاہور ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔قانون موجود ہونے کے باوجود رہائشی علاقوں میں فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کر ر۔ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر محکموں کو آلودگی کے خلاف اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے ۔