یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے قائم سرچ کمیٹی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

پیر 18 مارچ 2019 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہو رہائیکورٹ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے قائم سرچ کمیٹی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے رانا اسداللہ خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے سرچ کمیٹی بنائی ہے لیکن سرچ کمیٹی میں یونیورسٹی کے مطابق ٹیکنیکل افراد کا ہونا ضروری ہے۔

ہر یونیورسٹی کے لیے سرچ کمیٹی مختلف ہوتی ہے۔پنجاب حکومت دو سال کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جس سے سے پسند ناپسند اور سفارش کا کلچر پروان چڑھے گا۔یونیورسٹی کے مطابق سرچ کمیٹی میں ٹیکنیکل افراد کو شامل نہیں کیا جا رہا۔ استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کی سرچ کمیٹی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :