لاہورہائیکورٹ نے فلم ’’ مولاجٹ ‘‘کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا

پیر 18 مارچ 2019 16:52

لاہورہائیکورٹ نے فلم ’’ مولاجٹ ‘‘کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’ مولاجٹ ‘‘کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے احسن مسعود ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ماضی میں بننے والی فلم ’’ مولاجٹ ‘‘ کے پروڈیوسر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم ’’مولا جٹ ‘‘بنائی ہے۔

(جاری ہے)

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ استعمال نہیں کیے جاسکتے۔’’مولاجٹ ‘‘فلم کے تمام کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک درخواست گزار کے پاس موجود ہیں۔اجازت کے بغیر ’’مولا جٹ ‘‘فلم کا ٹائٹل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈائیلاگ اور کریکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔’’مولاجٹ ‘‘فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے کے خلاف کارروائی کرے۔