صنعتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کا فیصلہ خوش آئند ہے‘راجہ عدیل

صوبے کی36اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 18 مارچ 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی جانب سے صنعتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ لانے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ایکٹ کے نفاذ سے مختلف اداروں میں بے انتہا فرسودہ ریگولیشن کا خاتمہ ہوگا جس سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا ۔

انہوںنے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے انسپکشن سے پاک نظام کے متعارف کروانے سے کوئی انسپکٹر صنعتکاروں کو فیکٹری کی انسپکشن کے نام پر تنگ نہیں کرسکے گا۔جس سے صنعتکاروں کو مختلف محکموں کے انسپکٹروں کی بلیک میلنگ سے نجات ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے کے 36۔اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کے فیصلہ اور اس کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر صوبے کے 10اضلاع سے شروع کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی36۔اضلاع میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی ،حکومت کے ٹیکسوں کو یکجا کرنے اور انسپکٹرلیس رجیم کے منصوبوں سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گااور صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :