لاہور میں آئندہ ماہ انٹرنیشنل بزنس کانفر نس سے پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز بنے گا ‘ میاں خرم الیاس

قائداعظم ایپرل پارک ،سپیشل اکنامکس زونز، انڈسٹریل اسٹیٹس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں بڑھیں گی

پیر 18 مارچ 2019 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) )چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ لاہور میں آئندہ ماہ انٹرنیشنل بزنس کانفرس سے پاکستان میں پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز بنے گااور پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ صنعتی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور اقدامات سے پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔

پنجاب میں قائداعظم ایپرل پارک، سپیشل اکنامکس زونز ،نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی فراہم ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے کہا کہ پنجاب میںمنعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات اور ترغیبات کے ساتھ ساتھ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ پالیسیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہونگی تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواور حکومت کو غیر ملکی قرضوں سے نجات مل جائے۔