سام سنگ کا جاری ہیش ٹیگ لوگوں کو یکجا کرنے کا ذریعہ بن گیا

پیر 18 مارچ 2019 16:58

سام سنگ کا جاری ہیش ٹیگ لوگوں کو یکجا کرنے کا ذریعہ بن گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سام سنگ برانڈ کی جانب سے گزشتہ سال کامیاب مہم ’ہیش ٹیگ دیکھو میری نظر سے ‘ #DekhoMeriNazarSe نے پاکستانی معاشرے میں مختلف لوگوں کو یکجا کیا، جس کے بعد سام سنگ پاکستان ایک اور پروجیکٹ ’ہیش ٹیگ شیئر یور اسکرین‘ #ShareYourScreenپیش کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصدٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ قوم کے مختلف طبقوں میں کرکٹ کے متوالوں کوبہتر شمولیت کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم پر متحدکرنا ہے۔

سام سنگ پاکستان، دنیا کا بہترین الیکڑونک برانڈ ہے جس نے ہمیشہ معاشرے کے ہر طبقہ میں مساوات، یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے منفی ذہنیت اور رجحان کی نفی کرنے میں مدد کی ہے۔ اس مقصد کیلئے کمپنی نے اپنی حالیہ مہم #ShareYourScreenکا آغاز کیا ہے، اس مہم کے ذریعہ پاکستان کے مختلف طبقوں کو کرکٹ اسکرین کے ذریعہ متحد کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں ہر عمر کے افراد چاہے دارلامان ، یتیم خانہ یا اولڈ ایج ہومز میں برا ہ راست اسکریننگ کے ذریعہ تمام کرکٹ میچز دیکھائے جا رہے ہیں،مہم میں معاشرے کے نظر انداز افراد کو اہمیت دی گئی ہے۔

#CricketForAllکے معروف ہیش ٹیگ کے ذریعہ نوجوانوں میں ضرورت مندوں اور غریب طبقہ کو اپنایت کا احساس دلانے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔#ShareYourScreenکے ذریعہ سام سنگ پاکستان ارادہ رکھتا ہے کہ #DekhoMeriNazarSeکی فراہم کردہ بنیاد کو استعمال کرتے ہوئے گزشتہ سال کی طرح بڑی تعداد میں قوم کو ضرورت مندوں کی امداد کی ترغیب دینا ہے۔