چیف جسٹس آزاد کشمیر نے عدالت العالیہ سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں عدالت العالیہ کے دورہ کی منظوری دیدی

پیر 18 مارچ 2019 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جسٹس ایم تبسم آفتا ب علوی چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے عدالت العالیہ سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں عدالت العالیہ کے دورہ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق جسٹس محمد شیراز کیانی جج عدالت العالیہ کے ٹور پروگرام میں 30مارچ 2019تک مزید توسیع کے علاوہ جسٹس چوہدری منیر جج عدالت العالیہ بھی 18مارچ سے 30مارچ 2019تک سرکٹ میرپور میں مقدمات کی سماعت کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :