چیف جسٹس آزادکشمیر نے بمفاد عدلیہ ماتحت عدلیہ کے ججوں کے تبادلوں کی منظوری دیدی

پیر 18 مارچ 2019 16:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے بمفاد عدلیہ ماتحت عدلیہ کے ججوں کے تبادلوں کی منظوری دی ہے جس کے تحت راجہ اطہر علی خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج /فیملی جج مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج /فیملی جج ضلع نیلم ، نبیلہ نذیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج /فیملی جج نیلم کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج /فیملی جج ضلع مظفرآباد ،عبدالغفور سول جج چکار کو تبدیل کر کے بخلاف خالی آسامی سول جج کورٹ نمبر 1مظفرآباد اور نورین لطیف سول جج آٹھمقام کو تبدیل کر کے سول جج چکار تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے جوڈیشل آفیسران کو وہی اختیار حاصل ہوں گے جو ان کے فاضل پیشروں کو حاصل تھے نیز سینئر سول جج آٹھمقام کو تاحکم ثانی اپنے فرائض منصبی کے علاوہ سول جج آٹھمقام کے فرائض اضافی طور پر سرانجام دینے کے لیے مامور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :