Live Updates

بلاول بھٹو کو2 بار معاف کیا، تیسری بارگنجائش نہیں،شیخ رشید

بختاور بیٹی کی طرح ہے، اس کے بیان کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان کے پاس کسی کیلئے بھی ڈھیل اور ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 16:47

بلاول بھٹو کو2 بار معاف کیا، تیسری بارگنجائش نہیں،شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو2بار معاف کیا،تیسری بار گنجائش نہیں، بختاور بیٹی کی طرح ہے، اس کے بیان کا جواب نہیں دوں گا،عمران خان کے پاس کسی کیلئے بھی ڈھیل اور ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ایک لاکھ افراد کوروزگارملے گا۔

ہم نے ریلوے کی ایک مرلہ زمین بھی فروخت نہیں کی۔ ہم نے ٹریکرلگا کراربوں روپے بچائے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ریلویز اپنا بجٹ خود پیش کرے۔ پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں۔ شہبازشریف وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہےہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو میں نے 2 بارمعاف کردیا ہے لیکن اب تیسری بارمعافی کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بختاور میری بیٹی کی طرح ہے۔

میں اس کے کسی بیان کا جواب نہیں دوں گا،۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔ کسی کو کچھ نہیں ملے گا کیونکہ عمران خان کے پاس ڈھیل اور ڈیل کی کوئی گنجائش نہیں۔ کچھ لوگ اپنی دولت بچانے کیلئے اپنی عزت کو داؤ پرلگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سارے کیس سندھ اور ن لیگ والے لاہورمیں لگوانا چاہتے ہیں۔ ان کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے لندن جانا۔

  شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے۔ صدر مملکت سمیت دیگر اہم شخصیات پی ایس ایل میچ دیکھنے گئے۔ مزید برآں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرینوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سافٹ ٹارگیٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں، ریاست دہشتگردوں سے سختی سے نمٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک دھماکے کی جگہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاکستان ریلوے کا عملہ اور دیگر ریاستی اور انتظامی ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں جانوںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کے لئے ریاستی اداروں سے ملکر ٹریک پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات