پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی

پیر 18 مارچ 2019 17:26

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کاروبار سے قبل ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔دعا اسٹاک بروکرز ایسوسی ایشن کی خصوصی درخواست پر کی گئی ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گرد حملے میں 9پاکستانیوں سمیت 50سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔