برآمدات میں مستحکم بنیادوں پر اضافہ موجودہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے،میاں زاہد حسین
․برآمدی سیکٹر کی ترقی کے لئے مزید عملی اقدامات ناگزیر ہیں، برآمدات میں اضافہ 2ارب ڈالر سے بھی کم ہے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 18 مارچ 2019 17:36
(جاری ہے)
تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران 11فیصد کم ہوکر 21.5ارب ڈالر ہواجو گزشتہ مالی سال کے اس دوران 24.2ارب ڈالر تھا۔
میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میںکہا کہ موجودہ حکومت کی برآمدی سیکٹر کو کئی مراعات دئے جانے کے وعدوں کے باوجود برآمدات میں قابل ذکر بہتری نہیں آئی۔ تجارتی خسارہ میں 2.7ارب ڈالر کمی ہوئی جس میں بڑا حصہ یعنی 2.4ارب ڈالر درآمدات میں کمی کے باعث ہوا۔ برآمدت میں 2ارب ڈالر سے بھی کم اضافہ ہوا جو فکر انگیز ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافہ کے لئے برآمدی سیکٹر کے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرے اور برآمدات میں اضافہ کے لئے جدید طریقوں کو بروئے کار لائے جن میں نئی منڈیوں کی تلاش، ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ، برانڈنگ، مارکیٹنگ،کاروباری آسانی اور برآمدی سیکٹر کو سستے خام مال کی یقینی اور آسان دستیابی سر فہرست ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ خطہ میں موجود ممالک کی برآمدات کا سالانہ اوسطاً اضافہ گزشتہ 25سالوں کے دوران 16فیصد رہاہے جبکہ پاکستان کا محض 5فیصد ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے مطابق اسکی بنیادی وجوہات میں مہنگی کاروباری لاگت ،انرجی کی قیمتیں، پیداواری کمی، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔ پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ دنیا سے کہیں پیچھے ہے جس کے باعث نہ صرف کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کم ہے بلکہ پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث صنعتکاروں کو منافع میں کمی کا بھی سامنا ہے۔ حکومت کاروباری لاگت کو خطہ کے مقابلے میں مسابقتی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی پیداواری اور برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایکسپورٹ سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے، مصنوعات میں تنوع پیدا کرنے کے لئے کوئی بڑا تحقیقی ادارہ نہیں ہے ، سروسز سیکٹر کی ترقی کے لئے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے نیز ویلیوایڈیشن کے حوالے سے بھی کوئی عملی اقدامات نہیں ہوئے جس کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی برآمدات میں کمی ہی آئی ہے۔موجودہ حکومت برآمدات کو بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان کے بیرونی اکائونٹس کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.