پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 12.5 فیصدنہ کافی ہے، عالمی بینک

گزشتہ 30 سے 40 سال میں پاکستانی معیشت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی،انسانی وسائل کی ترقی پاکستان کی ترجیح ہونی چاہئے،رپورٹ

پیر 18 مارچ 2019 17:41

پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 12.5 فیصدنہ کافی ہے، عالمی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) عالمی بینک نے اپنی ر پورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 12.5 فیصدنہ کافی ہے۔عالمی بینک نے کہا کہ دفاع اور قرضوں پر اٹھنے والے اخراجات کے بعد وسائل ناکافی رہ جاتے ہیں۔عالمی بینک نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پاکستان کی ترجیح ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح بہت زیادہ ہے، گزشتہ 30 سے 40 سال میں پاکستانی معیشت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔

عالمی بینک نے کہاکہ 1990 کی ریہائی کے بعد سے زراعت پر انحصار زیادہ کم نہیں ہوا۔عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان میں کاروباری ماحول نسبتاً کمزور ہے۔عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان کے بڑے شہر معاشی بہتری کیلئے سپورٹ فراہم نہیں کررہے۔عالمی بینک نے کہاکہ ٹریفک، آلودگی، قیمتوں اور جرائم میں اضافے جیسے مسائل معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں۔