بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد صوبے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

اب ہم ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ،بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں ،مائننگ کمپنیاں آئیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا، پاک فوج صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ، کمانڈر سدرن کمانڈ

پیر 18 مارچ 2019 17:49

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد صوبے کے حالات تبدیل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد صوبے کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اب ہم ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ،بلوچستان معاشی ترقی کا حب ہے سرمایہ کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں مائننگ کمپنیاں آئیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا پاک فوج صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ، یہ بات انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ میں مقامی ہوٹل میں بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر صوبائی وزراء ، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر ،معدنیات کے شعبے سے منسلک افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں حالات تبدیل ہورہے ہیں، سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے جو معاشی ترقی اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی اب تک پاک افغان سرحد پر 370 کلومیٹر باڑ لگا ئی جا چکی ہے جبکہ اگلے ماہ سرحد پر مزید باڑ لگانے کا کام ہوگا،انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے بعد جلد کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام شروع ہوگاجبکہ کوئٹہ کے بعد گوادر اور حب کو سیف سٹی بنائیں گے، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے اب تک فائدہ نہیں اٹھایا گیا صوبے میں معدنی شعبے میں بہت مواقع ہیں اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ درست سمیت میں چلا جاسکے، اس سلسلے میںپاک فوج صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان معاشی ترقی کا حب ہے اس سے فائدہ اٹھانا سرمایہ کاروں کا کام ہے،بلوچستان کو گزشتہ 10 سال سے دہشتگردی کا سامنا رہا ، لیکن اب بلوچستان میں امن قائم ہوچکا اب ترقی کے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں انفرااسٹرکچر پالیسی اور شفافیت کے فقدان کا سامنا رہا اس طرح کی نشستیں ہمیں سرمایہ کاری کی جانب لے جاسکتی ہیں بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے مائننگ کمپنیاں آئیں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا ،کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ مقامی مائنز اونرز ہمارے پاس آئیں انکی بھی سیکورٹی کے مسائل حل کریں گے ایران کے ساتھ بارڈر پر باڑ کی تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں ، بہتر سیکورٹی اور جدید مائننگ سے اس شعبے کو ترقی دی جاسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پی ایس ایل کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔