لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران

پیر 18 مارچ 2019 17:49

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نے کہاہے کہ لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئیکار لائے جارہے ہیں۔QRFلیویز اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اسپیشل تربیتی ٹرینگ دی جار ہی ہے اب مستونگ کیو آر ایف فورس کی تعداد 35 ہوگئی۔امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔

امن و امان چوری و ڈکیتی اور منشیات کے جیسے مکروہ دندے میں ملوث عناصر کو کسی صورت نہیں چھوڑاجائے گا۔لیویز تھانوں میں سولر انرجی کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کیھتران نے صدر لیویز تھانہ میں سولرانرجی سسٹم کے افتتاح اور کیوآر ایف لیویز فورس کے اہلکاروں میں جیکٹس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتیہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ مدثراحمد قیصرانی و دیگر بھی موجود تھے۔انھوں نے لیویز اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ میں امن وامان کی بحالی میں دیگر فورسز کے ساتھ لیویز فورسں کے جوانوں کی قربانیوں سے ہی ممکن ہوئی۔انھوں نے کہاکہ ضلع مستونگ میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانے میں فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کانتیجہ ہیں۔

انکی قربانیوں کی بدولت آج ہم مستونگ کے عوام اپنے گھروں میں چین کی نیندسو سک رہے ہیں۔لیویزفورس جوان دن رات عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن کی بحالی میں کرداراداکرہیہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حاظت ہماری زمہ داری ہیں ہم اپنی زمہ داریوں میں نہ کبھی خیانت کرینگے اور نہ ہی کرنے دینگے۔عوام کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ QRFفورس کی تعداد 15 سے بڑھاکر 35 کردیاگیا۔وی او ایم۔جنکی ٹرینگ پاک آرمی نے کی ہیں۔لیویز فورس 24 گھنٹے قومی شاہرائوں پر عوام کی حفاظت اور امن و امان اور ہنگامی صورتحال کیلئے گشت پر موجود رہتے پیں۔انھوں نے کہاکہ لیویز اور پولیس فورسز نے بہت کم عرصے میں مستونگ سیمنشیات چوری و ڈکیتی سمیت جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ کیا اور امن و امان بحال کی۔

انھوں نے کہاکہ لیویز تھانہ صدر ولی خان اور لیویز تھانہ درینگڑھ کو WHOکے نمائندہ ڈاکٹر نوید بادہنی کے تعاون سے سولر انرجی سسٹم فراہم کردی گئی۔اب ان تھانوں میں 24 گھنٹے بجلی ہوگی۔۔اور دشت لیویز تھانہ۔کردگاپ لیویز تھانہ۔اور کھڈکوچہ لیویز تھانے کو بہت جلد سولرانرجی سسٹم مہیا کی جائی گی۔وی او ایم۔انھوں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں کے مسائل حل کرنے اور انکو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی ہماری زمہ داری ہیں۔اور مستونگ لیویز فورس کو ہر قسم کے چیلنج اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل ٹرینڈ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔