Live Updates

سیاسی بنیادوں پر آزاد کشمیر میں وائس چانسلر کا تقرر نہ کیا جائے ، خواجہ فاروق حیدر کا صدر آزاد کشمیر سے مطالبہ

ایسا وائس چانسلر جسے اپنے صوبے میں ناقص کارکردگی، مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر نہ رکھا گیا ہو وہ کیسے آزاد کشمیر کیلئے قابل قبول ہوسکتا ہے،بیان

پیر 18 مارچ 2019 17:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے صدر آزاد کشمیر / چانسلر مسٹ یونیورسٹی ، وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر آزاد کشمیر میں وائس چانسلر کا تقرر نہ کیا جائے کہ کسی یونیورسٹی میں سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے وائس چانسلر جسے اپنے صوبہ میں ناقص کارکردگی ، مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر نہ رکھا گیا ہو وہ کیسے آزاد کشمیر کیلئے قابل قبول ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںخواجہ فاروق احمد نے کہا کہ اگر شہباز شریف اور سابق وزیر قانون پنجاب کو خوش کرنا ہی مقصودومطلوب ہے تو اس کیلئے مسٹ میں میرٹ ، اہلیت کی قربانی نہ دی جائے ، آزاد کشمیر میں ذمہ داران کو یہ سوچنا چاہیے کہ آخر فیصل آباد یونیورسٹی میں دو بار تعیناتی نے اس یونیورسٹی کو کیوں تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، کیا آزاد کشمیر میں مطلوبہ اہلیت رکھنے والے افراد نہ تھے ، فیصل آبادزرعی یونیورسٹی میں 8 سال تک تعینات رہنے والے شخص کو کیوں وہاں قبول نہ کیا گیا آج گھر گومل یونیورسٹی کے پروفیسر ز بھی آزاد کشمیر کے ذمہ داران کو اس شخص سے بچنے کے مشورے دے رہے ہیں ، آخر کوئی وجہ تو ہو گی ، جس شخص نے خود ہی اپنے حق میں 3.2 ملین کی ریسرچ گرانٹ منظور کی ہو ، کروڑوں روپیہ کی اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران پراپرٹی خریدی ہو آزاد کشمیر میں قائم یونیورسٹی اتنی شاہ خرچیاں کرنے والے شخصیت کو برداشت نہ کر سکے گی مسٹ یونیورسٹی کو دیوالیہ ہونے سے اگر بچانا ہے تو آزاد کشمیر میں ذمہ داران کو مسٹ میں وائس چانسلر کی تعیناتی جو سراسر سیاسی بنیادوں پر کی جاری ہے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ، آزاد کشمیر میں خاطر خواہ ٹیلنٹ موجود ہے اعتماد تو اپنے لوگوں پر کر کے دیکھیں وہ آپ کو کچھ عرصہ کیلئے آنے والوں سے زیادہ بہتر رزلٹ دینگے صرف اور صرف اعتماد ، اعتبار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات