شہبازشریف کے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا

پیر 18 مارچ 2019 17:52

شہبازشریف کے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سامنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی )کی طلبی پر سابق وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف انتہائی سخت سکیورٹی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچے جہاںجے آئی ٹی کے ممبران نے ان کا بیان ریکارڈ کیا ۔سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ کررہے ہیں ۔عوامی تحریک کے رہنمائوں نے گفتگو کرتے کہا کہ ہمیں انصاف کی پوری امید ہے ۔