ڈاکٹر یاسمین راشد کاوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گوجرانوالہ کا دورہ

گوجرانوالہ کے سرکاری وتعلیمی اداروںاور سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری مہم کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں‘یاسمین راشد صوبہ بھر میں ہفتہ وار صفائی مہم چلانے کا بنیادی مقصد اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے‘وزیر صحت

پیر 18 مارچ 2019 17:52

ڈاکٹر یاسمین راشد کاوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر گوجرانوالہ پہنچ گئیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہفتہ وار صفائی مہم کے حوالہ سے شہرگوجرانوالہ کا کوارڈینیٹر مقرر کیاگیا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی و ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیااور مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت کے ساتھ ساتھ لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہفتہ وار صفائی مہم کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ہفتہ وار صفائی مہم چلانے کا بنیادی مقصد اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں 15مارچ سے 20مارچ تک ہفتہ وار صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ہفتہ وار صفائی مہم کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیاگیا ہے۔ کشادہ دل رکھنے والے گوجرانوالہ کے باسی شہر کو سرسبزو شاداب بنانے کیلئے دل کھول کر ہفتہ وار صفائی اور شجرکاری مہم میں حصہ ڈالیں۔گوجرانوالہ کے تمام سرکاری وتعلیمی اداروںاور سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری مہم کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔