اسلام آباد کی عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی کرپشن کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 18 مارچ 2019 18:09

اسلام آباد کی عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی کرپشن کیس میں بریت کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) اسلام آباد کی عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی کرپشن کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کامران بشارت مفتی نے کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پیش ہوئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل سعد رسول کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دئیے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :