جعلی بینک اکاؤنٹس معاملہ، نمر مجید نے بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے پر ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

پیر 18 مارچ 2019 18:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملے پر نمر مجید نے بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ پیر کو دائر درخواست میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیاہے ۔درخواست میں کہاگیاکہ نمر مجید کا نام ای سی ایل میں موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ نمر مجید کو سفرسے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مستقبل میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو نمر مجید کو سفر سے نہ روکنے کا حکم دے۔درخواست گزار نے کہاکہ ایف آئی اے حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر کہا کہ خاندان کے افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ درخواست گزار نے کہاکہ ایف آئی اے نے 4 فروری 2019 کو ملک سے باہر جانے سے روکا۔ درخواست گزار نے کہاکہ پاکستان ایگزیٹ کنٹرول آرڈیننس ہی بیرون ملک روکنے کیلئے متعلقہ قانون ہے۔