پنجاب یونیورسٹی میں سانحہ نیوزی لینڈ کے شہدا کی نماز جنازہ کی ادائیگی

پیر 18 مارچ 2019 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس جاگنگ ٹریک میں نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا بالخصوص شہید ہونے والے سہیل شاہد جو کہ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیشن 2004تا 2008 کے طالبعلم رہے، ان کی بہادری اور جرا،ْت کو سراہا گیا۔

اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہر شکل میں دہشت گردی قابل مذمت ہے۔