کراچی،نقیب اللہ کے والد کے وکیل کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل،فیصلہ (کل)سنایا جائے گا

پیر 18 مارچ 2019 18:19

کراچی،نقیب اللہ کے والد کے وکیل کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ محسود اور ساتھیوں کے قتل کا معاملہ، نقیب اللہ کے والد کے وکیل کی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل،فیصلہ آکل(منگل) سنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف تھانہ سچل میں قتل و اغوا جبکہ شاہ لطیف میں اسلحہ ایکٹ و بارودی مواد کے مقدمات درج ہیں سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، تفتیشی افسر مدعی کے وکیل صلاح الدین پہنور بھی پیش ہوئے، مفرور ملزمان میں سب انسپکٹر امان اللہ مروت،اے ایس آئی گدا حسین, ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس ،سب انسپکٹر شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر،ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ, پولیس اہلکار راجہ شمس مختار, رانا ریاض احمد مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔