میئر کراچی وسیم اخترکا نیوز ی لینڈ میں سید اریب احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پیر 18 مارچ 2019 18:19

میئر کراچی وسیم اخترکا نیوز ی لینڈ میں سید اریب احمد کی شہادت پر تعزیت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) میئر کراچی وسیم اختر نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے کراچی کے شہری سید اریب احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے نوجوان کی شہادت پر پورا شہر افسردہ ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا لسانیت یا مذہب سے تعلق نہیں ہے یہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی ملک میں ہوسکتی ہے اور جہاں بھی دہشت گردی ہو و ہ قابل مذمت ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے شہریوں کی جانب سے تمام شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سید اریب احمد سمیت اس واقعہ میں شہادت پانے والے تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :