Live Updates

آفتاب صدیقی کی سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کا مطالبہ

پیر 18 مارچ 2019 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ایم این اے آفتاب صدیقی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی سی ای او سی بی سی رانا کاشف سے ملاقات، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا، جلد حل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایم این اے آفتاب صدیقی نے وفد کے ہمراہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو آفیسر رانا کاشف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد میں ایم پی اے ادیبہ ، نائلہ علوی اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

آفتاب صدیقی نے کلفٹن کے رہائشیوں کو درپیش پانی کے بحران، پمپنگ اسٹیشن، سیوریج لائنز کی ناقص صورتحال، کچروں کے ڈھیر ، اسٹریٹ لائٹس ، گزری پل کے اطراف قائم تجاوزات سمیت دیگر مسائل اجاگر کیے اور ان کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے آر او پلانٹس لگانے کے اجازت نامے کی بھی درخواست کی تاکہ ووٹر زاور عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ سی ای او کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ رانا کاشف نے تمام ایشوز کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات