Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے منصوبے کے تحت ضلع جہلم میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 18:02

جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) وزیراعظم عمران خان کے منصوبے کے تحت ضلع جہلم میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک جہلم نے ابتدائی طور پر آج 300 یونٹس شہریوں کو فراہم کردیے ہیں۔جن میں سے 100 یونٹ تحصیل جہلم میں، 100 یونٹ تحصیل دینہ اور 100 یونٹ تحصیل پنڈ دادنخان میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سید کمال ناصر نے بتایا ہے کہایک یونٹ میں ایک مرغا اور پانچ مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت بارہ سو روپے مقرر ہے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلع جہلم میں یونٹس کی تقسیم ہدف کے مطابق کی جائے گی۔ یونٹ میں شامل مرغیوں کی عمر 85 روز ہے اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق مرغیوں کے یونٹ کے حصول کیلئے شہری لائیو اسٹاک دفتر سے فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :