حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 18:02

جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ایم پی اے ظفر اقبال اور انتظامی افسران کے ہمراہ کچہری چوک کی خوبصورتی کے انتظامات کا جائزہ لینا کے لئے خصوصی دورہ کیا اورمحکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ کچہری چوک میں پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم، ایم پی اے ظفر اقبال، اے سی فیضان احمداور دیگر افسران نے پودے لگانے کی تقریب میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ مذکورہ مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کر رہے ہیں لہٰذا لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ضلع بھر میں 21 مارچ کو انٹرنیشنل فارسٹ ڈے منایا جائے گا، 36300 پودوں سے پھلوں کا باغ بنایا جائے گا جس کی حفاظت و دیکھ بھال محکمہ جنگلات جہلم کرے گا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک ساجد قدوس نے کہا کہ حکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہمکنار کیا جائیگااور محکمہ جنگلات کی جانب سے تمام میسر وسائل بروے کار لائیں جائیں۔محکمہ جنگلات کے افسران شجر کاری مہم کے دوران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پودوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :