Live Updates

قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے، وزیراعظم

قبائلی عوام علاقے میں بیمثال ترقی دیکھیں گے، ترقیاتی پروگرام کیلئے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا، عمران خان

پیر 18 مارچ 2019 18:54

قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سالانہ 100 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلیے سالانہ 100 ارب روپیخرچ کرنے کا منصوبہ ہے اور دس سال تک سالانہ 100 ارب روپے قبائلی اضلاع پر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سابق فاٹا کے دس سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاروت شروع کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے مشاورتی عمل باجوڑ سے شروع ہوگا اور ترقیاتی پروگرام کے لیے مشاورتی عمل 3 ہفتوں تک جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قبائلی عوام علاقے میں بے مثال ترقی دیکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات