Live Updates

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے جات کیس میں علیم خان کو دو اپریل تک مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

پیر 18 مارچ 2019 18:59

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے جات کیس میں علیم خان کو دو اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے جات کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیرعلیم خان کو دو اپریل تک مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے کیس کی سماعت کی، نیب پراسکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا علیم خان کے خلاف ریفرنس جلد تیار کر کے نیب کے چیئرمین کی منظوری سے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا،حتمی رپورٹ بھی ریفرنس کے ساتھ ہی عدالت میں پیش کی جائے گی، جس پر عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے جات کیس میں سابق سینئر صوبائی وزیرعلیم خان کو دو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، آمدن سے زائد اچاثہ جات کیس میں نیب نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ علیم خان پاکستان اور بیرون ممالک اپنے اثاثوں کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے،علیم خان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، احتساب عدالت کے ارد گرد کنٹینر لگا کر راستے بند کر دیئے گئے، جس سے راہگیروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پیشی کے موقع پر موجود تھی جنہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، عدالتی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی نے کہا کہ علیم خان کی درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی،ہمیں عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، نیب نے سیاسی دبائو پر کارروائی کی اور تحقیقات میں کچھ سامنے نہیں لا سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات