ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مریدکے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 18 مارچ 2019 18:59

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مریدکے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مریدکے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان جو مقامی کالج کے طالب علم بتائے گئے ہیں پر الزام عائد ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر سادہ لوح لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنساتے تھے اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نمایاں کر کے ان سے رقم ہتھیانے کے لئے بلیک میل کرتے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے مختلف لڑکیوں کی ویڈیو بھی برآمد کر لی ہیں اور ان کا سنٹرل عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔