بدنام زمانہ عادل مسیح شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھڑ لئے گئے

پیر 18 مارچ 2019 18:59

بدنام زمانہ عادل مسیح شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھڑ لئے گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے کچی آبادی ہنسا کالونی سے سرعام شراب فروشی کرنے والے بدنام زمانہ عادل مسیح ولد رحمت مسیح کو رنگے ہاتھوں شراب فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے علاقہ کچی آبادی ہنسا کالونی میں شراب فروشی کی اطلاع ملنے پر کراچی کمپنی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد محمود نے چھاپہ مارا اور بدنام زمانہ شراب فروش عادل مسیح ولد رحمت مسیح کو رنگے ہاتھوں سرعام شراب فروشی کرتے ہوئی6 بوتل شرب سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں

متعلقہ عنوان :