گستاخانہ الفاظ کا استعمال ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پیر 18 مارچ 2019 19:03

گستاخانہ الفاظ کا استعمال ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ءاسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گستاخانہ الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے عدالتی نوٹس شہری فیضان جمال کی طرف سے گستاخی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر نے پر جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :