عابد باکسر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کر دی

پیر 18 مارچ 2019 19:20

عابد باکسر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

عابد باکسر کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کے موقعہ پر عابد باکسر بھی عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ عابد باکسر اپنے خلاف درج گیارہ مقدمات میں سے 9 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں جبکہ دو مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔