اسد عمر کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 18 مارچ 2019 19:20

اسد عمر کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے فوری استعفیٰ کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔