مولاجٹ فلم بنانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 18 مارچ 2019 19:20

مولاجٹ فلم بنانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مولاجٹ فلم بنانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔جسٹس امین الدین خان نے احسن مسعود ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم مولا جٹ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ استعمال نہیں کیے جاسکتے۔مولاجٹ فلم کے تمام کاپی رائٹس اور ٹریڈ مارک درخواست گزار کے پاس موجود ہیں۔ہماری اجازت کے بغیر مولا جٹ فلم کا ٹائٹل استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈائلاگ اور کریکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔مولاجٹ فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے کے خلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :