لاہور ہائی کورٹ،فواد حسن فواد کی نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

پیر 18 مارچ 2019 19:31

لاہور ہائی کورٹ،فواد حسن فواد کی نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی احتساب اپیلٹ بنچ نے نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی نیب لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں نیب نے عدالت کی کوئی توہین نہیں کی۔ایسے میں توہین عدالت کی درخواست کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کی وکیل سے استفسار کیا کہ توہین عدالت کی درخواست واپس لیں یا آپ کو جرمانہ کیا جائے۔ درخواست گزار کی وکیل نے درخواست واپس لے لی ۔ مسٹر جسٹس شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس وقاص رئوف پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے فواد حسن فواد کی توہین عدالت کی ۔درخواست گزار کی طرف سے سمعیہ خالد ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔

(جاری ہے)

اشتراصاف علی ایڈووکیٹ عمرے کی ادائیگی کی وجہ سے سعودی عرب سے واپس نہ آ سکے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیب نے ابھی تک آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا ریفرنس ہی فائل نہیں کیا۔ نیب نے 5جولائی کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں گرفتار کیا۔ 5ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باجود نیب کی جانب سے ریفرنس فائل نہیں کیا گیا ۔عدالت نے 4 مارچ کو نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود نیب کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر نیب کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔