فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع، حکومت کی اپوزیشن سے مشاورت
م*وزیر خارجہ نے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کو 28 مارچ کو مدعو کرلیا
پیر 18 مارچ 2019 19:31
(جاری ہے)
اپوزیشن رہنماؤں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ مشاورت اور پیغام فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
دوسری جانبحکمران جماعت میں موجود ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزشین جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ اس لیے کیا کہ ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں 2 تہائی اکثریت موجود نہیں۔اس ضمن میں رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیر خارجہ کی جانب سے مدعو کرنے کا خیر مقدم کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو جو بھی بریفنگ دینی ہے اسے قومی اسمبلی میں دیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی معاملے کی اہمیت کی نوعیت کتنی ہی سنگین کیوں نہ ہو، وزیراعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ پارلیمنٹ سے مشاورت کی صورت میں ان کا رتبہ کم ہو جائے گا جو قابلِ قبول نہیں۔اس ضمن میں جب پاکستانی پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں پارلیمانی رہنما شیری رحمٰن سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں کسی اجلاس کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا تاہم قومی معاملات پر اپوزیشن نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جسے حکومت نے کبھی اہمیت نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت پاکستان کی درمیان کشیدگی پر سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اکٹھا ہوئیں لیکن وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت کی زحمت نہیں کی۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ حکوت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے پیش کیا جانے والا بل بھی تیار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب دورہ چین پر روانہ ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کیصدر میاں شہباز شریف اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.