2014 سے سے لے کر اب تک سنکیانگ میں 13 ہزار دہشتگرد گرفتار کئے گئے ، چین

پیر 18 مارچ 2019 19:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) چین نے کہا ہے کہ 2014 سے لے کر اب تک شورش زدہ صوبہ سنکیانگ سے 13 ہزار دہشتگرد گرفتار کئے گئے ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے شائع ہونے والے وائیٹ پیپر مین کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکنے کے لئے قانون ماہرین نے ایک پالیسی اختیار کی ہے جس کے تحت ہمدردی اور بے رحمی کے درمیان صحیح توازن کو ہدف بنایا گیا ہے وائیٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے اب تک سنگیانگ میں 1588 دہشتگرد گینگ تباہ کئے گئے اور 13 ہزار کے قریب دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان سے 2052 دھماکہ خیز آلات قبضے خیں لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وائیٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ عرصے میں غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں میں ملوث 30 ہزار سے زائد افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :