مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکید ا روں کی خاموشی قابل مذمت ہے : ساجدہ وسیم ملک

پیر 18 مارچ 2019 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں پی ایم ایل این اور یوتھ ونگ کے کارکنوں نے مسلمانوں کے قتل عام پراحتجاج ریکارڈ کروایا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ وسیم ملک نے کہا کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکید ا روں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔

افسوس ناک واقعہ پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ ہے ۔عالمی برادری خون ناحق پر صدائے احتجاج بلند کرے ۔امن دشمن عناصربد مست ہاتھی بن کر عالمی امن کو روند رہا ہے۔عالم اسلام کی اندرونی کشیدگی سے عالم کفر فائدہ اٹھارہا ہے۔دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

ساجدہ وسیم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ لاہور کی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور آفس دروگیوالا منعقد ہوا اجلاس کی صدرات صدر یوتھ ونگ لاہور خرم روحیل اصغر اور جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کی اجلاس میں 23 مارچ کے حوالے سے منعقد احتجاج جو کہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر ہوگا مسلم لیگ نواز کی حکمت عملی کو طے کیا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خرم روحیل اصغر اور ساجدہ وسیم ملک نے کہا مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ لاہور 23 مارچ کو اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی آخر میں کہا کہ حکومت میاں نواز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائی فورا بند کی جائے اور میاں نواز شریف کو رہا کیا جائے۔ تاکہ انکا اچھے طریقے سے علاج کیا جا سکے۔ آج کے اجلاس اور احتجاج میں مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ لاہور کے تمام تنظیمی عہدے داران کے اعلاوہ مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ تمام خواتین عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔