ٓپاکستان کرکٹ بوڈ کا ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی پی ایس ایل کا اعلان

سرفراز احمد کی چھٹی، اے بی ڈی ویلیئرز کپتان مقرر، ٹیم میں شین واٹسن، کامران اکمل، بابراعظم، اے بی ڈی ویلیئرز، کولن انگرام، آصف علی، کیرن پولارڈ، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عمر اکمل اور سندیپ لمی چنے شامل

پیر 18 مارچ 2019 19:49

ٓپاکستان کرکٹ بوڈ کا  ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان کرکٹ بوڈ نے پی ایس ایل کے حالیہ میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی پی ایس ایل کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا انتخاب پی ایس ایل میچوں میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تین رکنی سکروٹنی ٹیم جن میں رمیز راجہ اور مدثر نذر سمیت ایک غیر ملکی رکن شامل ہے نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹیم آف دی پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر جن گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں پانچ غیر ملکی اور سات ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز کو اس ٹیم کا کپتان منتخب کیاگیا۔ جبکہ ٹیم میں شامل باقی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، کامران اکمل، بابراعظم، اے بی ڈی ویلیئرز، کولن انگرام، آصف علی، کیرن پولارڈ، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عمر اکمل اور سندیپ لمی چنے شامل ہیں۔