کراچی،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کی طالبات اور اساتذہ کی عسکری اداروں کے حق اور ر مودی کے خلاف ریلی

پیر 18 مارچ 2019 19:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کی طالبات اور اساتذہ نے ملک کے عسکری اداروں پاک (آرمی) پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے حق میں اور نریندر مودی کے خلاف ایک زبردست ریلی کا انعقاد کیا، جو کالج سے شروع ہو کر براستہ لنڈی کوتل چورنگی فائیو اسٹار چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی کی قیادت کا لج پرنسپل ڈاکٹر سعیدہ نرگس وقار نے کی جبکہ سینٹر پروفیسر حسین فاطمہ و دیگر اساتذہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

سینکڑوں طالبات اور اساتذہ پر مشتمل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل ڈاکٹر سعیدہ نرگس وقار نے کہا کہ پوری قوم ملک کے عسکری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کا ہر فرد ایک متحرک سپاہی اور مجاہدکی طرح جنگی جنون میں مبتلا ہندوستان کا ہر میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ اور آرمی کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیشکش کرتے ہوئے انڈین طیاروں کو مار گرانے اور ودیگر کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور جذبے کو بھی سراہا ۔اس موقع پر پاک (آرمی) پاک فضائیہ ،پاک نیوی کی حمایت میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نرنیدر مودی کا پُتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔#