یوٹلائیزیشن سے مطمئن نہیں ، جس اسکیم کے 100 فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں انکو جون سے پہلے مکمل کیا جائے، ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پیر 18 مارچ 2019 19:49

یوٹلائیزیشن سے مطمئن نہیں ، جس اسکیم کے 100 فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں انکو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں یوٹلائیزیشن سے مطمئن نہیں ہوں، جس اسکیم کے 100 فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں انکو جون سے پہلے مکمل کیا جائے، ہمیں ان اسکیموں کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہائوس میں محکمہ صحت کی ترقیاتی اسکیموں کا حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری فنانس نجم شاہ، سیکریٹری صحت سعید اعوان، اسپیشل سیکریٹری پی اینڈ ڈی شیرین ناریجو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ صحت کی کل 170 اسکیمیں ہیں جس کی مالیت 13500 ملین روپے ہے، جس کیلئے 5797.9 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 2413.6 ملین روپے کا خرچہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ یوٹلائیزیشن رلیز کا 41.6 فیصد بنتا ہے اور میں یوٹلائیزیشن سے مطمئن نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس اسکیم کے 100 فیصد فنڈز جاری ہوئے ہیں انکو جون سے پہلے مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی اسکیمیں انتہائی اہم ہیں ان کا وقت پر مکمل ہونا بہت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری ورکس جو جاری اسکیموں کا دورہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ا?پ کے دورہ سے جاری کام میں نہ صرف تیزی ا?ئے گی بلکہ کام کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ ان میں جناح اسپتال امپرومینٹ، حیدرآباد کی لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں 50 بستروں کا ا?ئی سی یو اور او پی ڈی کی تعمیر، عباسی شہید اسپتال کی ای این ٹی/ آئی بلاک کی تعمیر، شہر ببک کے آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور دیگر اہم اسکیمیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں ان اسکیموں کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے۔ #