کرائسٹ چرچ حملہ آور ’’ذہنی طور پر تندرست‘‘ اور صورتحال سے آگاہ ہے ، وکیل

پیر 18 مارچ 2019 19:55

کرائسٹ چرچ حملہ آور ’’ذہنی طور پر تندرست‘‘ اور صورتحال سے آگاہ ہے ..
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) آسٹریلوی شخص جس پر نیوزی لینڈ کے دو مساجد میں قتل عام کا مقدمہ چل رہا ہے ،’’ذہنی طور پر تندرست‘‘ اور صورتحال سے آگاہ ہے ،یہ بات اس کے سابق وکیل نے پیر کو فرانسیسی خبررساںادارے کو بتائی ۔

(جاری ہے)

رضا کار وکیل رچرڈز پیٹرز نے 28سالہ ملزم کی ابتدائی سماعت میں نمائندگی کی،لیکن وہ اس وقت دستبردار ہوگئے جب برینٹن ٹیرنٹ نے کہا کہ وہ خود اپنی نمائندگی کرنا چاہتا ہے۔ پیٹرز نے کہا کہ اس کے برتاؤ سے لگ رہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر تندرست ہے اور ایک ایسا شخص ہے جو کسی دماغی معذوری کا شکار نہیں ہے،وہ ایسا ہی لگ رہا ہے،وہ ہونے والی چیزوں کو سمجھتا ہوا لگ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :