مغربی کنارے میں ایک فلسطینی حملے میں زخمی ایک اور اسرائیلی دم توڑ گیا

پیر 18 مارچ 2019 19:55

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی حملے میں زخمی ہونے والاایک اسرائیلی شخص پیرکے روززخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساہے ،جس میں ایک اسرائیلی فوجی پہلے ہی ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیاتھا،یہ بات اس کے اہل خانہ نے کہی۔

(جاری ہے)

47سالہ ربی احیاداتنگرجوکہ مغربی کنارے میں ایلی یہودی آبادی میں مقیم تھا،کوبندوق اورچاقوکے حملے میں اتوارکے روزخمی کردیاگیاتھا۔

اسرائیلی فوج کاکہناتھاکہ ایریل صیہونی آبادی کے نزدیک ایک چوراہے پرحملہ آورنے ایک فوجی کوزخمی کردیااوراس کاہتھیارچھین لیابعدازاں اس نے تین گاڑیوں پرفائرنگ کی ،جن میں سے ایک کوقریبی چوک میں لے گیا،جہاں اس نے فائرنگ کرکے ایک دوسرے فوجی کوزخمی کردیا۔ #h#