سانحہ نیوزی لینڈ میں ملوث آسٹریلوی سفیدفا رم شخص نے 2016ء میں اسرائیل کامختصردورہ کیاتھا،اسرائیلی حکام

پیر 18 مارچ 2019 19:55

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) نیوزی لینڈمیں دومساجدمیں قتل عام میں ملوث آسٹریلوی سفیدفا رم شخص نے 2016ء میں اسرائیل کامختصردورہ کیاتھا،یہ بات اسرائیلی حکام نے پیرکے روزکہی ہے ۔ امیگریشن اتھارٹی کی خاتون ترجمان سبینے ہدادنے کہاکہ برنٹن ٹیرنٹ تین ماہ کے سیاحتی ویزہ پرآیاتھااوراکتوبر2016ء میں نوروزکیلئے اسرائیل میں مقیم رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے 28سالہ شخص کے دورے کی مزیدتفصیلات فراہم نہیں کی ہیں ،ٹیرنٹ پرنیوزی لینڈمیں بدترین جدیدنوعیت کے قتل عام پرفردجرم عائدکی جاچکی ہے ،جس میں جمعہ کے روزکرائسٹ چرچ میں دومساجدمیں حملوں میں 50افرادمارے گئے تھے وہ آسٹریلیاکے ایک چھوٹے قصبے گرافٹاؤن میں جوان ہوا،تاہم حالیہ سالوں میں مختلف ممالک کاسفرکیا۔ سوشل میڈیارپورٹس کے مطابق اس نے پاکستان اورشمالی کوریاجیسے دوردرازممالک کابھی سفرکیا،جبکہ یونان ،کروشیااوربلغاریہ بھی دیگرممالک میں شامل ہیں ،جن کاوہ سفرکرچکاہے ۔ #h#