سنگاپور،میانمرکی ایک گھریلوملازمہ بدسلوکی پر جوڑے کو جیل بھیج دیاگیا

پیر 18 مارچ 2019 19:55

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) سنگاپورکے ایک جوڑے کوپیرکے روزمیانمرکی ایک گھریلوملازمہ بدسلوکی پرجیل بھیج دیاگیا،جنہوںنے اسے نالی کے ذریعے کھانے اوراسے اپنی ہی قہہ کھانے پرمجبورکرنے کے ساتھ ساتھ بدسلوکی سے متعلق آگاہ کرنے کی صورت میں اس کے خاندان کومارنے کی دھمکیاں دی تھیں ۔

(جاری ہے)

سنگاپورکے استغاثہ نے اسے شہرمیں اپنی نوعیت کے بدترین کیسوں میں سے ایک قراردیاہے ،شادی شدہ جوڑاجنہیں دوسال قبل ایک اورگھریلوملازمہ کومارپیٹ کانشانہ بنانے اوراس کے ہیلپرکونکالنے اوراس کے انڈرویئرکے ساتھ گھرکی صفائی کرانے پرسزاسنائی گئی تھی ۔

عدالتی دستاویزات میں دکھایاگیاہی32سالہ موئی موئی تھان کومحدودپیمانے پرخوراک دی جاتی تھی ،اسے ٹائلٹ کے استعمال کی اجازت بھی محدودتھی اوردھمکایاجاتھااگراس نے بدسلوکی سے متعلق اطلاع دی تومیانمرمیں اس کے والدین کوقتل کردیاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ جج اولیویالونے پیرکے روزخاتون شیاہ یون لینگ کو47ماہ قیداورجرمانہ کی ادائیگی کاحکم دیاہے ،جبکہ اس کے شوہرسابق انفارمیشن ٹیکنالوجی منیجرتے ویکیاٹ کوچوبیس ماہ قیدکی سزاسنائی گئی ہے ،انہیں ملازمہ کومعاوضہ کی ادائیگی کاحکم جاری کیاگیاہے۔ #h#

متعلقہ عنوان :