روسی پریمیئرلیگ انضباطی کمیٹی کا سابق انٹرنیشنل سٹرائیکرپاول پوگریبنیاک کے مبینہ نسل پرستانہ بیان کی تحقیقات کا اعلان

پیر 18 مارچ 2019 19:55

روسی پریمیئرلیگ  انضباطی کمیٹی  کا سابق انٹرنیشنل سٹرائیکرپاول پوگریبنیاک ..
ٰماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) روسی پریمیئرلیگ کی انضباطی کمیٹی سابق تجربہ کارانٹرنیشنل سٹرائیکرپاول پوگریبنیاک کی جانب سے مبینہ نسل پرستانہ الفاظ کی ادائیگی کی تحقیقات کریگی،یہ بات مقامی میڈیانے بتائی۔

(جاری ہے)

پوگریبنیاک جوروس کی طرف سے 33میچ کھیل چکے ہیں ،اس وقت مشکل میں پڑگئے ،جب انہوںنے برازیلیں نژادروسی سٹرائیکرآری سے متعلق بیان دیاجواپنی نئی قومی ٹیم کی طرف سے دومیچزکھیل چکے ہیں ۔

35سالہ پوگریبنیاک نے کومسومولسکایاپراوڈااخبارکے ساتھ ایک انٹرویومیں مبینہ طورپرکہاکہ یہ بات مضحکہ خیزہوتی ہے جب ۵ایک سیاہ فام کھلاڑی روسی قومی ٹیم کیلئے کھیلتاہے ۔ میں غیرملکی فٹبالرزکوشہریت دینے کے حق میں نہیں ہوں ،اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،میں یہ نہیں سمجھتاہوںکہ آری کوکیوں پاسپورٹ دیاگیا،پوگریبنیاک فلھام اورریڈنگ کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :