پیپلز پارٹی نے آئی آرآئی سروے کو مسترد کر دیا، حکومت کی عوام میں تیزی سے گرتی ساکھ کی بحالی کی ناکام کوشش قرار

پیر 18 مارچ 2019 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے آئی آرآئی سروے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کی عوام میں تیزی سے گرتی ساکھ کی بحالی کی ناکام کوشش قرار دیا ہے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے سروے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نومبر 2018 کا سروے آج کے معاشی اقتصادی حالات اور گڈ گورنس کے دعووں کی مکمل نفی ہے ماضی کا سروے حکمرانوں کء عوام دشمنی پر پردہ ڈالنے کی" کاروائی" کے سوا کچھ نہیں نیر بخاری نے کہا کہ تبدیلی صاف نظر آرہی ہے کہ عوام سطع غربت کی لکیر سے مزیر نیچے اور صرف حکمران ٹولہ امارت کی بلند سطح پر ہے خیالی نعروں سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرے جا سکتے انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں مہنگائی میں 200 فی صد اضافہ ہوا ہے جی ڈی پی گروتھ تین فیصد پر آگئی ہے اور ا فراط زر 8.5 فیصد کی چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے د باؤ دھونس دھمکیوں سے خوفزدہ صنعتکار سرمایہ کار تاجر بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں نیر بخاری نے کہا کہ تاجر مخالف پالیسیوں کء وجہ سے تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس خسارہ ہے تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کے سونامی میں غوطے کھا رہے ہیں اور مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کے ہوش اڑا دہئے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی وزیر خزانہ مزید مہنگائی سے قوم کی چیخیں نکالنے کے شرمناک بیان دے رہے ہی سیکرٹری جنرل پی پی پی نے کہا کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدار سٹیٹ بنک پورٹ سے مکمل بے نقاب ہونے کے باوجود ڈھٹائی سے سب اچھا کی گردان بیان کر ر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ کے نااہل ترین حکمرانوں کوچھت اور روزگار سے محروم لاکھوں خاندان بد دعائیں دیتے ہیں جان بچانے والی دوائیاں نادار اور غریب مریضوں کی پہنچ سے دور کرکے غریبوں کی زندگی کی رہی سہی سانسیں چھینی جا رہی ہیں�

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک